All About Pakistan

6/recent/ticker-posts

اچھی نیند کے 10 بہترین طریقے.......


منگل کا دن ہے اور رات کا ایک بج رہا ہے۔ آپ تھکے ماندے اپنے روز مرہ کے کاموں سے فارغ ہوکر سونا چاہتے ہیں تاہم کاموں میں الجھنے کی وجہ سے مناسب نیند حاصل نہیں کر پارہے؟ آپ اکیلے نہیں ہیں۔
امیریکن سایکولوجیکل ایسوسی ایشن کے سروے کے مطابق تریسٹھ فیصد افراد کا کہنا ہے کہ مناسب نیند حاصل کرنا ان کے لیے بے حد ضروری یا بہت ضروری ہے تاہم صرف 30 فیصد لوگ ہی اس حدف کو حاصل کرپاتے ہیں۔
نیند کو اکثر زیادہ کام کرلینے کی وجہ سے نظر انداز کردیا جاتا ہے تاہم اس کے نتائج ہمیشہ منفی ثابت ہوتے ہیں۔ جب آپ کی نیند پوری نہیں ہوتی تو آپ کی کام کرنے کی صلاحیت میں کمی آجاتی ہے، آپ زیادہ چڑچڑے ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسی کیفیت میں آپ نہ ٹھیک سے کھاتے ہیں اور نہ ہی ورزش کرپاتے ہیں۔
اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر کم سونے لگیں تو اس کے آپ کی صحت پر کافی منفی نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

نیند کو سب سے بڑا دشمن اسٹریس یعنی دباؤ ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو رات میں یہی سوچتے گھنٹوں گزر جاتے ہیں کہ آج کے دن انہوں نے کیا کھویا اور کیا پایا۔ ایک سروے کے مطابق 43 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اسٹریس کی وجہ سے وہ سو نہیں پاتے اور کام کرنے کے لحاظ سے وقت بہت کم ہے۔
اگر آپ بھی ایسی ہی کیفیت کا شکار ہیں تو ان تجاویز پر عمل کرنے کی کوشش کیجئے:

ایک فہرست بنائیے
اگر آپ اس سوچ میں مبتلا رہتے ہیں کہ اگلے روز آپ کو کیا کرنا ہے تو اسے لکھ لیجئے۔ اس سے آپ کو فوری طور پر سکون محسوس ہوگا اور آپ بہترر انداز میں آرام کرسکیں گے۔

مشروبات کا استعمال
گرم دودھ، چائے اور چیری کا جوس آپ کی نیند کے پیٹرن کو بہتر کرسکتے ہیں۔
میگنیشیم سے بھرپور کھانے پینے کی اشیاء کا استعمال
بادام، کریرکرز اور کیلشیم سے بھرپور کھانے پینے کی اشیاء نیند بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
فون، ٹی وی اور دیگر اسکرینز سے دور رہیں
اسکرینز سے نکلنے والی شعائیں آپ کے جسم میں بننے والا کیمیکل نیلاٹونن پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ یہ وہ کیمیکل ہے جس سے ہمیں نیند کا احساس ہوتا ہے۔

چھت کو گھورنے کا کوئی فائدہ نہیں
اگر آپ 30 منٹ سے زائد وقت سے سونے کی کوشش کررہے ہیں اور کامیاب نہیں ہوپارہے تو مزید کوشش کرنے سے مقصد کا حصول بہت مشکل ہے۔ ایسے صورت میں اٹھیئے پانی کا ایک گلاس پینے کے بعد ورزش کریں اور اپنا دھیان اس بات سے ہٹائیں کہ 'میں نہیں سو پارہا'۔

گھڑی چھپادیں
ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بار بار گھڑی کی طرف دیکھنے سے صرف آپ پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ اگر آپ کو گھڑی کے الارم کی ضرورت بھی ہے تو کم از کم گھڑی کا رخ اس طرح سے موڑ دیں کہ آپ وقت نہ دیکھ سکیں۔

سونے کے لیے وقت مقرر کریں
سونے کے لیے وقت مقرر کریں اور اس عہد پر قائم رہیں۔ خود کو سونے کے لیے کم از کم 8 گھنٹوں کا وقت دیں۔ آپ جتنا بہتر سوئیں گے اتنا ہی اٹھنے کے بعد بہتر انداز میں کام کرسکیں گے۔
بستر پر جانے کا وقت مقرر کریں
روزانہ اس مقررہ وقت پر بستر پر چلے جائیں۔ ہمارے جسم آہستہ آہستہ اس وقت کے لیے ڈھل جائے گا اور آپ زیادہ سو سکیں گے۔

بستر صرف سونے کیلئے ہوتا ہے
بستر پر کام کرنا، ٹی وی دیکھنا، ای میل کرنا، ایس ایم ایس کرنا یا سوشل میڈیا کا استعمال ۔۔۔یہ تمام وہ عادات ہیں جو نیند کو متاثر کرسکتی ہیں۔ بستر پر جانے کے بعد آپ کا مقصد صرف سونا ہونا چاہیئے۔
اسکرینز کو بیڈ روم سے باہر رکھیں
اسکرینز بشمول ٹی وی، کمپیوٹر اور دیگر کو کمرے سے باہر رکھیں۔

Post a Comment

0 Comments